ملتان: زلزلہ، سیلاب، آندھی طوفان اور آتش زدگی جیسی ھنگامی صورت حال سےنمٹنے اور کم سے کم نقصان کیلئے ضروری ہے ہرشہری سول ڈیفنس کی عملی تربیت حاصل کریے ان خیالات کا اظہار چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس فہیم امداد اور انسٹرکٹر عمران مظہر نے سٹی ہسپتال میں فائرفائٹنگ اور شہری دفاع کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا شہریوں کو زیادہ سے زیادہ باشعور کرنے کیلئے ہرسطح پر اگاہی وتربیتی مہم شروع کر رکھی ہے ہرفرد مرد و خواتین کوچاہیے ملک اور قوم کی خدمت کیلئے شہری دفاع کاحصہ بنیں تربیتی نشست کےدوران فائرفائٹنگ، فرسٹ ایڈ بارے عملی مظاہرہ کیاگیا نشست میں سٹی ہسپتال کے سٹاف، سیکورٹی اہلکاروں اور ملازمین نےشرکت کی