ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 5 December 2021 کو شائع کیا.
انقرہ: سیکیورٹی فورسز نے ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ارگان پر صوبے سیرت میں بم دھماکے کے ذریعے حملے کی کوشش کو ترک سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردگان صوبے سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے، اس دوران پولیس کی گاڑی جو ریلی کی حفاظت پر مامور تھی، سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کے نیچے سے بم برآمد کیا جس کو فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ترک میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد فرانزک ٹیموں نے کار کو گھیرے میں لیکر انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کرلیے ہیں جب کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 192
Visit Yesterday : 531
This Month : 5169
This Year : 68888
Total Visit : 173876
Hits Today : 963
Total Hits : 954632
Who's Online : 4























