سیالکوٹ میں ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن شہری کو قتل کے بعد جلادیا
سیالکوٹ: تھانہ اگوکی کے علاقہ وزیر آباد روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے غیر ملکی مینیجر کو ملازمین نے توہین مذہب کے الزام میں قتل کرکے لاش جلادی۔ ملازمین نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مینیجر پر تشدد کیا پھر اس کی لاش کو نذر آتش کردیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے بتایا کہ ڈی پی او سیالکوٹ موقع پر موجود ہیں، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی۔صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی لیبر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ محکمہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی وزیر کوپیش کر دی گئی جس کے مطابق راجکو انڈسٹریز سیالکوٹ میں یہ واقعہ پیش آیا، غیر ملکی مینیجر ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوا۔عنصر مجید نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ڈی جی لیبر واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔اطلاعات کے مطابق واقعہ ہائی پروفائل کیس بن گیا ہے جس کی اعلیٰ سطح پر تفتیش جاری ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔







































Visit Today : 114
Visit Yesterday : 531
This Month : 5091
This Year : 68810
Total Visit : 173798
Hits Today : 488
Total Hits : 954157
Who's Online : 6























