ملتان کنزیومر پروٹیکشن کونسل، زائد المعیاد اور غیر میعاری مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ایکشن،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے7 کمپنیوں کو ساڑھے 3 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کردیئے
bbc news urdu نے Friday، 3 December 2021 کو شائع کیا.
ملتان(صفدر بخاری سے) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے زائد المعیاد اور غیر میعاری مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے 7 مختلف کمپنیوں کو بھاری جرمانے عائد کردیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں فیصلے سناتے ہوئے 7 کمپنیوں کو ساڑھے 3 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کرکے سٹاک ضبطی کے احکامات بھی جاری کئے۔اس موقع پرفوڈ اور سروسز ڈیلیوری کمپنیوں کو صارفین کی شکایات پر جرمانے عائد کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ٹاسک دیا ہے۔سروس معیار بہتر نہ کرنے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرینگے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ سنگین شکایات پر کمپنیوں کے کیسز ٹرائل کیلئے کورٹ بھیجے جائیں گے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 75
Visit Yesterday : 531
This Month : 5052
This Year : 68771
Total Visit : 173759
Hits Today : 346
Total Hits : 954015
Who's Online : 8























