ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد
وہاڑی(رانا اویس خان) ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد ۔کھلی کچہری کا انعقاد ڈی ایس پی آفس وہاڑی کے سبزہ زار میں کیا گیا ۔
۔کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کی پولیس تک رسائی یقینی بنانا اور شہریوں کے مسائل دہلیز پر حل کرنا ہے۔ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔کھلی کچہری کے انعقاد سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھ رہا ہے ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
۔کھلی کچہری کے دوران معمولی نوعیت کی مختلف درخواستیں موصول ہوئیں ۔
۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا فرحت رسول اور سرکل وہاڑی کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔۔ایس ایچ اوز سے خصوصی میٹنگ کے دوران کرائم کی صورتحال اور زیر تفتیش سنگین مقدمات کا بھی جائزہ لیا گیا






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 531
This Month : 5002
This Year : 68721
Total Visit : 173709
Hits Today : 111
Total Hits : 953781
Who's Online : 5























