طالبان سے سرحدی جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھی،ایران
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 2 December 2021 کو شائع کیا.
تہران:ایران نے کہا ہے کہ طالبان اورایران کی فورسزمیں سرحدی جھڑپ غلط فہمی نتیجے میں ہوئی۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کی نقل وحرکت سے غلط فہمی ہوئی اورسرحد پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اب سرحد پرمعمول کے مطابق ہیں۔ایران اورافغانستان کی سرحد پرگزشتہ روز جھڑپ ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے ایرانی شہریوں کی جانب سے مبینہ طورپرسرحد پارکرکے افغان علاقے میں آنے پرفائرنگ کی جوابی کارروائی میں ایرانی فورسزنے شیلنگ کی۔سرحدی جھڑپ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔طالبان حکومت کے نائب ترجمان نے نمروزکے سرحدی علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کی تھی تاہم تفصیلات نہیں بتائیں۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 460
Visit Yesterday : 579
This Month : 4906
This Year : 68625
Total Visit : 173613
Hits Today : 14468
Total Hits : 952272
Who's Online : 5























