ملتان (صفدر بخاری سے) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہدحسن کلیانی نے کہا ہے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کےدوران تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں نے قرنطائن سمٹروں، ہسپتالوں اور ویکسین سنٹرز میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتےہوئے ملک اور قوم کیلئے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ فرائض سر انجام دیے بے لوث خدمات پر تنظیم شہری دفاع کو خراج تحسین پیش کرتاھوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر میں رضاکاروں کے ساتھ ملاقات کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا سول ڈیفنس کوجدید طرز پر استوار کیاجارہاہے اور تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں کی دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تربیت اور فعال کردار کیلئے اقدامات کیے جارہےہیں اس دوران ریجنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان راناطارق وحید نے بھی اظہار خیال کیا چیف انسٹرکٹرز فہیم امداد، رحیم بخش، شیخ امین، عمران مظہر، غضنفر ملک، خواجہ دلشاد، ملک ابوبکر، عمران بھٹی، عمیررضا سمیت رضاکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی