میکسیکو میں بس گھرمیں گھس گئی،19افراد ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 27 November 2021 کو شائع کیا.
میکسیکوسٹی: میکسیکومیں بس گھر میں گھس گئی جس کے نتیجے میں19افراد ہلاک اور30سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب وسطی میکسیکو کی ہائے وے پرسفرکرنے والی بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکرایک گھرمیں جاگھسی۔ میکسیکوکے حکام کا کہنا تھا کہ بس کے مسافرمذہبی تقریب میں حصہ لینے کے لئے ایک مزارپرجارہے تھے۔ بس حادثے کے زخمیوں کوایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے
ٹیگز:-



































Visit Today : 232
Visit Yesterday : 563
This Month : 2958
This Year : 66677
Total Visit : 171666
Hits Today : 1135
Total Hits : 902710
Who's Online : 7






















