جائیداد تنازع؛ اداکارہ میرا نے عدالت میں جواب جمع کروادیا
لاہور: اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعویٰ میں بالآخر عدالت کے سامنے جواب داخل کروادیا۔اداکارہ میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعویٰ پر سول عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ اداکارہ نے ندیم انور چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب جمع کروایا ہے۔انہوں نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں پاکستان کی نامور اداکارہ ہوں۔ ڈراموں اور فلموں سے پیسہ کمایا لیکن تسلیم کوثر نامی خاتون نے میرے گھرکے خلاف جھوٹا دعویٰ دائر کیا۔اداکارہ میرا نے کہا میں نے ڈیفنس کے علاقے میں گھر اپنے پیسوں سے خریدا۔ دعویٰ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں دستاویزات پر دستخط کیے۔ ڈیفنس ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر نے بھی کاغذات پر دستخط کیے۔ دعویٰ میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میرے گھر کے خلاف دائر دعویٰ کو خارج کرنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ سول کورٹ میں تسلیم کوثر نامی خاتون نے اداکارہ میرا کے گھر کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے




































Visit Today : 203
Visit Yesterday : 563
This Month : 2930
This Year : 66649
Total Visit : 171637
Hits Today : 936
Total Hits : 902511
Who's Online : 2






















