بہاولپور صوبہ کو سیاسی مگر مچھوں سے نجات دلائی جائے قاری مونس بلوچ
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 21 November 2021 کو شائع کیا.
بہاولپور: بہاولپور صوبہ کو سیاسی مگر مچھوں سے نجات دلائی جائے۔نومولود بے لگام سیاسی گھوڑے صوبہ کے نام پر الیکشن سے پہلے سر اٹھانے لگے۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے مختلف محلہ جات میر سراج الدین،مبارکپورہ اور مخدوم پورہ کے ممبرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا بہاولپور صوبہ کے حوالے سے منافقت کی سیاست کرنے والوں کی جڑیں پنجاب اور اسلام آباد سے جڑی ہوئی ہوتی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ مقامی سیاستدانوں کا آگے بڑھنے سے دم گھٹنے لگتا ہے۔قاری مونس بلوچ نے کہا ارباب اقتدار و اختیار کو چاہیے کہ وہ پنجاب اسمبلی کے جمہوری عوامی قرارداد کے مطابق صوبہ بحالی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر مسز شمیم عباسی ،سائرہ سعید ،علینہ اسلام،ہادیہ اجمل،دُعا خان ،طوبیٰ عباسی موجود تھیں ۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 245
Visit Yesterday : 536
This Month : 781
This Year : 64500
Total Visit : 169488
Hits Today : 2785
Total Hits : 878497
Who's Online : 6




















