ہرنائی میں فائرنگ سے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 21 November 2021 کو شائع کیا.
ہرنائی: شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدوروں کو ہلاک کردیا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مزدروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم لاشیں اسپتال منتقل کرنے کے لئے لیویز فورس روانہ کردی گئی ہے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 536
This Month : 753
This Year : 64472
Total Visit : 169460
Hits Today : 1577
Total Hits : 877289
Who's Online : 4




















