ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، امریکا
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 21 November 2021 کو شائع کیا.
ماناما: امریکا نے ایک بار پھر ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر زور دیا ہے۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے گا، ہم مسئلہ کے حل کے لیے سفارتی طریقہ کار استعمال کریں گے لیکن اگر ایران سنجیدگی سے مذاکرات کا راستہ اختیار نہیں کرتا تو پھر ہمارے پاس دیگر آپشنز موجود ہیں اور ہم امریکا کو ہر صورت محفوظ رکھیں گے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اتحادی ممالک ہمارے ساتھ کس حد تک کھڑے ہیں، جو کچھ ہم کرسکتے ہیں اس میں وہ کتنا ساتھ دیں گے جب کہ ہمارے دوست اور دشمن اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ امریکا جب اور جہاں چاہے فوج کی بڑی تعداد کو تعینات کرسکتا ہے
ٹیگز:-









































Visit Today : 187
Visit Yesterday : 536
This Month : 723
This Year : 64442
Total Visit : 169430
Hits Today : 1061
Total Hits : 876773
Who's Online : 3




















