سشمیتا سین نے سرجری کا انکشاف کر کے مداحوں کو پریشان کردیا
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 21 November 2021 کو شائع کیا.
ممبئی: سابق مس انڈیا اور بالی وڈ کی سپر ہِٹ فلموں کی اداکارہ سشمیتا سین نے سرجری کروانے کی خبر دے کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔سشمیتا سین نے گزشتہ روز 19 نومبر کو اپنی 46 ویں سالگرہ منائی ہے۔ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں نے دوسری بار جنم لیا ہو اور اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔سشمیتا سین نے مزید لکھا کہ میں آپ سب کو ایک راز کی بات بتانا چاہتی ہوں، ’آریا 2‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد میں نے اپنی صحت کو بہتر کرنے پر توجہ دی، 16 نومبر کو میری ایک کامیاب سرجری ہوئی اور اب ہر گزرتے دن کے ساتھ میں بہتر سے بہتر محسوس کر رہی ہوں۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 159
Visit Yesterday : 536
This Month : 695
This Year : 64414
Total Visit : 169402
Hits Today : 899
Total Hits : 876611
Who's Online : 1




















