امیرجماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق اوران کی ٹیم کا ملتان کا سہ روزہ طوفانی دورہ
تحریر ۔۔ کنور محمد صدیق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سابق سنیٹر سراج الحق نے مرکزی قائدین کے ہمراہ ملتان تین روزہ طوفانی دورہ کیا اس دورے میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریڑی جنرل امیرالعظیم مرکزی نائب امراء سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو سابق ایم این اے میاں محمداسلم سابق ایم این اے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ راشدنسیم ڈاکٹر معراج الھدی کے علاوہ امیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر صوبائ قیم صوبہ صہیب عمار صدیقی ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر میاں اصف محمود اخوانی اوردیگر ذمہ داران بھی ان کےہمراہ شامل تھے امیر جماعت کا اسطرح کا یہ چوتھا دورہ تھا اس سے قبل فیصل آباد راولپنڈی گوجرانوالہ کا سہ روزہ دورہ کرچکے ہیں ملتان چوتھا پڑاؤ تھا یہ ایک منفرد دورہ تھا کیونکہ اس سے پہلے جتنےبھی دورےہوتے رپے ہیں وہ عمومآ ایک یا دو روزہ دورہ ہوتا تھا1993 کے قومی انتخابات کےبعد سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد تین روزہ دورے پر ملتان تشریف لائے تھے جوبہت بھرپور اور مصروف تھکا دینے والا دورہ تھا اسکے بعد کسی امیرجماعت کا دوسرا تین روزہ دورہ ہے امیرجماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق دورے کے اغاز میں ملتان پہنچے تو چوک کمہاراں پرامیرصوبہ جنوبی پنجاب راو محمد ظفر ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ھاشمی جےائ لیبر کےضلعی صدر عبدالرحمان قریشی علماء ومشائخ رابطہ کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات حسان اخوانی جماعت اسلامی جےائ یوتھ کے کارکنوں مزدورں تاجروں دکان داروں اورعوام نےپرتپاک استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں نوجوانوں کا جوش و خروش قابل دید تھا نعروں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھا ایک عجیب سماں تھا بعدازاں ایک بٹرے جلوس کے ساتھ مدرسہ جامعہ العلوم لایا گیا جہاں پر مہتمم مدرسہ ھذہ ممتاز عالم دین مولاناعبدالرزاق نےاپنے اساتذہ کرام کے ہمراہ جمعیت طلبہ عربیہ کے نوجوانوں نے بھرپور استقبال کیا جبکہ الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پہلے ہی وہاں موجود تھا امیرجماعت اسلامی نے میڈیا سے گفتگو کی اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئیے دورے کاباقائدہ اغاز مدرسہ جامعہ العلوم کی مسجد میں جمعہ کے اجتماع کے خطاب سے کیا جبکہ امیر العظیم نے جامع مسجد الایمان شاہ رکن عالم لیاقت بلوچ نےجامع مسجد مدرسہ تفیم القران ظریف شہید راشدنسیم نے جامع مسجد خان ویلیج اسد اللہ بھٹو نےجامع مسجد وہاڑی چوک میاں محمداسلم نےجامع مسجد النور گلگشت ڈاکٹر معراج الھدی صدیقی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نےبھی نماز جمعہ جمعہ کے اجتماعات کے خطاب سے کیا لیاقت بلوچ نے نماز جمعہ سےقبل شجاع اباد بار میں وکلاء سے خطاب کیا
امیرجماعت اسلامی پاکستان سابق سنیٹر سراج الحق نے تین دنوں میں ڈسٹرکٹ بار کونسل۔ عزم نو احباب کنونشن عوامی کنونشن تاجر کنوینشن پرائیویٹ سکولوں کے مالکان۔کے پروگرام ۔ جلسے ہائے عام اور مختلف استقبالیوں سمیت 30 سے مختلف پروگرامات میں شرکت اورخطاب کیا صبحانے ظہرانے عشائیے جن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اسی طرح نائب امراء نے تنظیمی دعوتی تربیتی سیاسی پروگرامات میں شرکت اورخطاب کیا امیرجماعت کےساتھ کالم نگار وں میگزین ایڈیٹرز اخبارات کے چیف ایڈیٹر ز ریذیڈنٹ ایڈیٹرز اورنیوز چینلز کے بیورو چیف کی علیحدہ علیحدہ نشتوں کا اہتمام کیا گیا جہاں امیرجماعت سے ملکی وعلاقائ سیاسی صورتحال اور مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئ امیرجماعت نے جماعت اسلامی کی پالیسی اور نقطہ نظر بیان کیا ان تمام مسائل ومشکلات کا حل۔قران و سنت کے عادلانہ نظام کا قیام اور دیانت دار باصلاحیت قیادت میں مضمر ہے جماعت اسلامی اسی مقصد کے لیے جدوجہد کررہی ہے اس کے پاس ماہرین اوربا صلاحیت افراد موجود ہیں اپ ہمارا ساتھ دیں امیرجماعت اورنائب امراء نےاجتماعی پروگرامات میں شرکت کے علاوہ وکلاء طلبہ مزدور کسان تاجروں کے نمائندہ اور بااثر افراد سے انفرادی ملاقاتیں بھی کیں اس دورے کےدوران علمائے کرام سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اس دورے کا بنیادی مقصد نچلی سطح تک جاکر تنظیمی ۔دعوتی۔تربیتی سیاسی صورتحال اور مسائل کا جائزہ لینا تھا اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سےملاقاتوں اور اچتماعی پروگرامات کے ذریعے ملکی سیاسی اقتصادی معاشی بدحال صورتحال حکومتی نااہلی کرپشن لوٹ مار برھتی پوئ مہنگائی بدامنی بےروزگاری اور حکومت کی اسلام اورعوام دشمن پالسیوں نام نہاد اپوزیشن کے کرتوں کے بارے اگاہ کرنا اورعوام کو متحرک اور منظم کر نا تھا یادرہے کہ جماعت اسلامی کرپشن لوٹ مار ۔مہنگائی اور حکومت کی اسلام عوام اور ملک دشمن پالسیوں کے خلاف تحریک چلا رہی پے امیرجماعت کا کہنا ہے کہ یہ تمام مسائل اور مشکلات کے ذمہ دار موجودہ آور سابقہ حکمران طبقہ پے ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے اس کےعلاوہ امیرجماعت اسلامی اوردیگر قائدین وفات پا جانے والو ں کی تعزیت بیماروں کی عیادت کیلئے ان کےگھر وں پر گئے نائب امراء محترم لیاقت بلوچ محترم اسداللہ بھٹو محترم میاں محمد اسلم میری عیادت کیلئے میرے غریب خانے پر تشریف لائے صحت یابی کیلئے دعاکئ کچھ وقت میرے ساتھ گزارہ میری بیماری اور دورے سے متعلق بات چیت ہوئ امیرجماعت سراج الحق سے دورے کے پہلے روز کلام نگاروں کی نشت میں ملاقات ہوئ یہ امیر محترم کی اپنے کارکن کے ساتھ محبت ہے کہ انہوں نے اخری روز دورے کے اختتام پر واپسی سے پہلے فون کرکے خیریت معلوم کی اور بیماری اورعلاج سے متعلق معلومات حاصل کیں اور کہا کہ تم تحریک کا سرمایہ ہیں اپنا خیال رکھیں ڈاکٹر کی ہدایات پر مکمل عمل کریں میں عیادت کیلئے گھرانا چاہا رہا مگر وقت کی کمی کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا صحت یابی کیلئے دعاکئ وقت کی کمی کی وجہ سے ضلعی مجلس شورئ کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا جس میں امیرجماعت اور دیگر قائدین نے شریک ہونا تھا تین روزہ دورے کا جائزہ لینا تھا امیر جماعت اورنائب امراء کے پروگرامات کا صبح ناشتے سے شروع ہوکر رات گئے تک جاری رہتے
جماعت اسلامی میں بالائ نظم کا ذیلی نظم دورہ عام بات ہے ہر سطح کا نظم وقتآ فوقتآ دورے کرتا رہتاہے مگر یہ دورہ منفرد نوعیت کاتھا جس نے بھی اس کو ڈیزائن کیا بہت سوچ سمجھ کر کیا قابل ستائس ہے وہ اس سے جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطے کا موقعہ اور عام ادمی تک اپنی بات پہچانے کا موقعہ ملا وہیں پر جماعت اسلامی کا اپنا کا رکن بھی متحرک ہوا ہر سطح کا ذمہ دار اور کارکن متحرک اور فعال نظر اے اسی طرح اسلامی جمعیت طلبہ ۔جعیت طلبہ عربیہ ۔جے ائ یوتھ جے ائ لیبر جےائ کسان۔اسلامک لائرزموومنٹ جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے اپنے پروگرامات کو کامیاب بنانے کیلئے محنت کرتے نظر ائے الخدمت فاونڈیشن نے بھی مرکزی قائدین کی ملتان میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف پروگرامات ترتیب دیئے اس دورے کےدوران دو برادر تنظیمیں پاکستان انجنیئرزفورم اور پیما کہیں نظر نپیں ائ سابقین جمعیت جو مختلف پارٹیوں میں چلے گئے ہیں ان سے اورموجودہ اور سابقہ ممبران پارلیمنٹ کی امیرجماعت سے ملاقات کیلئے برادر چوھدری جنیدانور نے اپنے گھر ناشتے پر اہتمام کیا جو ایک اچھی کاوش تھی دورہ کامیاب رپا مرکزی اور مقامی قائدین دورے سے مطمین نظرائے اس دورے کی امیرصوبہ راومحمدظفر کی۔ رہنمائ میں امیرضلع ڈاکٹر صفدر اقبال ھاشمی نےایک ماہ قبل پی تیاریوں کا اغازکردیا تھا اس کی تیاریوں اور انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں گئیں زونل سطح پر اجلاس ہوئے ہر پروگرام کیلئے علیحدہ نگراں مقرر کیاگیا الغرض اس کی بھرپور تیاریاں اور نتظامات کئے گئے دورہ اختتام کو پہچا اب اصل ذمہ داری ضلعی اور مقامی نظم کی ہے کہ وہ اس دورے کے اثرات اور ثمرات کو کیسے سمیٹی ہے