کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں مسافر بس زوردار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے دشت برچی میں ایک منی بس میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 6 مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخموں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔طالبان کے مقامی کمانڈر نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مسافر بس میں میگنیٹک بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ جس علاقے میں بس دھماکا ہوا وہاں اکثریت شیعہ آبادی کی ہے۔طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے داعش خراسان نے نماز جمعہ کے دوران دو مختلف واقعات میں امام بارگاہوں میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 125 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھےدوسری جانب طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ منی بس دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔