صدر عارف علوی سیاسی غاصبوں سے بہاولپور صوبہ کی جان چھڑائیں قاری مونس بلوچ
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 13 November 2021 کو شائع کیا.
بہاولپور( چوہدری اجمل )صدر عارف علوی سیاسی غاصبوں سے بہاولپور صوبہ کی جان چھڑائیں۔1970 سے ہزاروں افراد صوبائی،قومی،سینیٹ میں ممبر جبکہ گورنر،وزیر اور مشیر بھی رہے لیکن “گل گھوٹو” کی دائمی وبا کی وجہ سے ایوانوں میں آواز اٹھا نہ سکے۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے جنوری 2021 سے ماہ نومبر تک تین اضلاع کے مختلف علاقوں کے 2000 سے زائد افراد تحریک میں شامل ہونے والوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا عوامی،جمہوری، آئنیی صوبہ کو ماضی کے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پنجاب اور بہاولپور کی مرضی کے خلاف صوبائی حیثیت سے محروم کیا اب صدر ڈاکٹر محمد عارف علوی کو چاہیئے کہ وہ اپنے خصوصی اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبہ بحالی کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر مقامی صوبائی اور مرکزی نمائندہ افراد موجود تھے ۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 500
Visit Yesterday : 0
This Month : 500
This Year : 64219
Total Visit : 169207
Hits Today : 3431
Total Hits : 875245
Who's Online : 7




















