ملتان: تھانہ بی زید کے علاقہ طارق آباد کے رہائشیوں کی جانب سے جرائم پیشہ افراد  خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں حاجی یاسین۔ندیم۔سہان۔صادق۔زبیر۔معراج۔فراز۔نعیم۔سعید۔ناصر۔عامر۔شاہد۔حسنین۔قیصر۔ سمیت ودیگرشریک ہیں احتجاج کرتے ہوئے حاجی یامین نے بتایا کہ علاقہ کے بد نام زمانه منشیات فروش  نے ہماراجینا حرام کیا ہواہے ۔ طارق آ باد کے علاقے میں اپنی بدمعاشی کا خوف ہراس پھیلایا ہوا ہے میری دکان پر آ ئے اور بھتہ مانگا میں نے انکار کردیا تو گینک کے ساتھ میری دکان پر فائرنگ شروع کردی میری دکان کی توڑ پھوڑکی جبکہ نقدی اور سامان لے کر فرار ہوگئے میرا تین لاکھ روپے کا نقصان ہواہےتھانہ بی زیڈ نے مقدمہ تو درج کرلیا مگر تین دن ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ملزمان اسلحہ کے زور پر سنگین نتائج دھمکیاں دےرہے ہیں۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں منیشات فروشی شراب فروشی بھتہ خوری اوردیگر وارداتوں کے مقدمات درج ہیں لیکن پولیس ان کے خلاف کوئ کا رروائی نہیں کرتی جس کی وجہ سے انکے حوصلے بلند ہو چکے فائرنگ کے دوران ایک راہگیر بچہ بچ گیا ہے مظاہرین نے پلے کارڈ کے ساتھ نعرے بازی کی حاجی یامین اور اہل علاقے نے اعلیٰ حکام اورایڈیشنل آئی جی ۔ آرپی او اور سی پی او ملتان سےاپیل کی ہے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے حاجی یامین کو انصاف فراہم کیا جائے