بورےوالا ( نامہ نگار) واپڈا سب ڈویژن عظیم آباد بورے والا کرپشن کا گڑھ بن  گیا ہے رشوت کے بغیر کوئی کام بھی نہیں ہو تا ہے رشوت کے ریٹ مقرر ہیں حال ہی میں تبدیل ہونے والے لائن سپریڈنٹ مبین طاہر نے رشوت کے ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور جاتے جاتے رشوت مال نہ دینے والوں گھریلو صارفین کے گھر کے موقع کو بھی نہ چیک کیا اور گھریلو صارفین کی فائلیں کو مختلف نوعیت کے اعتراضات لگا کر دفتر میں جمع کروا دی ہیں اور سائل دفتر کے چکرلگا کررل گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن سپریڈنٹ مبین طاہر نے مختلف جگہوں پر اپنے کارندے رکھے ہوئے تھے جو واپڈا لائن سپریڈنٹ اور لوگوں کے درمیان سیٹنگ کروا کر پیسے اکھٹے کرتے ہیں کرپٹ لائن سپریڈنٹ نے اپنی دوران ڈیوٹی سیاسی اثر رسوخ رکھنےوالے افراد کو بھی بہت نواز ہے دفتر میں پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ ملی بھگت کرکے مک مکاو کرتا رہاہے اس کرپٹ لائن سپریڈنٹ کے خلاف صارفین اہل علاقہ نےوفاقی محتسب اعلیٰ اور چیف ایگزیکٹو ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ان کے خلاف فوری انکوائری کی جائے اور کرپٹ لائن سپریڈنٹ مبین طاہرکو فوری نوکری سے برخاست کیا جائے