تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان پر ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج
وہاڑی : ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس راؤ عبدالکریم، ڈی آئی جی پٹرولنگ ڈاکٹر اطہر وحید، ایس ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن ہما نصیب اور ڈی ایس پی پٹرولنگ وہا ڑی نجاوت خان بھٹی کی بھرپور ہدایت پر چوکی انچارج پل100ای بی سب انسپکٹر عبدالطیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ملزمان نے پٹرولنگ پولیس پر فائرنگ کی تو موقع پر موجود اہلکاروں سب انسپکٹر عبد الطیف، اے ایس آئی عابد حسین، ہیڈ کانسٹیبل محمد وسیم اور ہیڈ کانسٹیبل طاہر لطیف اور احمد شفیق نے پیشہ وارانہ تربیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان پر ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج تھاملزمان نوید سحر، شوکت علی اور محمد آصف بلا نمبری کار پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ پٹرولنگ پولیس ٹیم نے ملزمان کو چیکنگ کے لیے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے مبینہ طور پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی.پٹرولنگ پولیس نے ملزمان پر پولیس پر قاتلانہ حملہ سمیت مختلف دفعات کا اطلاق کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا جبکہ کار سے برآمد ہونے والے مسروقہ بکریاں بھی تحویل میں لے لیے گئے ملزمان نے مال مویشی لوٹنے کی واردات کی اور فرار ہوگئے جس کی اطلاع موصول ہونے پر پٹرولنگ پولیس نے ملزمان کو شیخ فاضل کے مذکورہ علاقہ میں دھر لیاملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والے ناجائز اسلحہ کو بھی قبضہ میں لیا گیا اور اس کے تحت تینوں ملزمان پر مزید تین مقدمات الگ الگ درج کیے گئے گرفتار ملزمان 24 سے زائد مقدمات میں ملوث پائے گئے








































Visit Today : 426
Visit Yesterday : 0
This Month : 426
This Year : 64145
Total Visit : 169133
Hits Today : 2438
Total Hits : 874252
Who's Online : 11




















