مظفرگڑھ سے قاری محمد صادق کی رپورٹ کے مطابق، آرپی او، ڈیرہ غازی خان اور، ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایت پر، تھانہ شہر سلطان پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی
،ایس ایچ او تھانہ شہرسلطان نے، بین الصوبائی منشیات فروش گروہ سے ایک کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ایس ایچ او ناصر عباسی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منی مزدا کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی، چھ من چرس برآمد کرلی ،بین الصوبائی منشیات فروش گروہ منشیات کی بھاری کھیپ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے، ڈی پی او مظفرگڑھ کا کہنا ہے کہ گرفتار بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے ملزمان کا تعلق کے پی کے کے علاقے پشین سے ہے