بہاولپورسے محمد اقبال انجم کی رپورٹ  کے مطابق ،تحصیل یزمان جگائیت پیر,چولستان موضع ,جنڈ  اعوان میں لینڈ مافیا نے چولستانی باشندوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں, عرصہ 25سال سے آباد  محمد عمران, نعیم،حاجی محمد شہبازوغیرہ,  نے بارہ مربعہ اراضی کاشت کررکھی ہے ,جب کہ عدالت عالیہ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی بھی حاصل کیا ہوا ہے ,اورمحکمہ چولستان ترقیاتی ادارہ کے خلاف کیس زیرسماعت ہے،اس دوران لینڈ مافیا قبضہ گروپ شکیل،شہباز،شبو،وغیرہ نے عمران نعیم وغیرہ سے زیراراضی ہتھیانے کیلئے اپنے دس پندرہ مسلح ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کردیا, وہاں پرمقیم خواتین پرتشدد کیا , اوربچوں بوڑھوں کوبھی ماراپیٹا،اوراراضی گھرخالی کرانے کی کوشش کی، متاثرین نے ون فائیو پرپولیس کوکال کی، پولیس تھانہ صدریزمان کی بھاری نفری وہاں پہنچی توپولیس نے ملزمان سے سازبازکرلی ،اورالٹا متاثرین کوہی ڈرایا دھمکایا گیا ،پولیس اورلینڈ مافیا کے اس ردعمل اورعدالتی حکم امتناعی کی خلاف ورزی پرمتاثرین کی کثیرتعداد نے چولستان میں احتجاج کیا، اوراعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا،اس موقع پر،عمران ،نعیم نے میڈیا ٹیم کوبتایا، کہ ملزمان کوپولیس اوربااثرسیاسی شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے ،جوہمیں ظلم وجبرتشددکا نشانہ بنارہے، اورہماری پکی فصل سمیت اراضی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں، ہم نے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کررکھاہے، پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے