اسلا م آباد: صدر اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات میں عام انتخابات 8فروری کو کرانے پر اتفاق ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کل 8فروری کی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گا۔ خیال رہےکہ آج ملک میں 90  روز  میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے  اور  بتایا کہ الیکشن کمیشن 11 فروری 2024 کو  ملک میں الیکشن کروانے کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ صدر مملکت سے آج ہی مشاورت کر کے کل عدالت میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر صدر عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن کے ارکان بھی موجود تھے۔  جس کے بعد الیکشن کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا اور اب فیصلہ ہوا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری 2024بروزجمعرات ہونگے۔