ملتان (صفدربخاری سے) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول پنجاب کی جانب سے گاڑیوں کی نیو رجسٹریشن اور ٹرانسفر ملکیت کا نظام مکمل طور پر فعال، سسٹم اپڈیٹ ہونے کے دوران ملتان سمیت صوبہ بھر میں گاڑیوں کی نیو رجسٹریشن اور ٹرانسفر ملکیت کے رکے ہوئے ہزاروں کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں ایکسائز ذرائع کے مطابق رجسٹریشن کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور صارفین کو آن لائن رجسٹریشن تک رسائی دینے کے لیئے 6 ستمبر سے 18 ستمبر تک رجسٹریشن کا نظام تعطل کا شکار رہا ہے تاہم 18 ستمبر کے بعد بھی نظام کے مکمل فعال نہ ہونے کے باعث ہزاروں کیسز تعطل کا شکار رہے ہیں تاہم اکتوبر کے اواخر میں سسٹم مکمل طور پر اپڈیٹ ہونے پر محکمہ ایکسائز ملتان میں 4 ہزار 915 گاڑیوں کی نیو رجسٹریش کی گئی ہے جس 33 لاکھ 25 ہزار روپے ریونیو حاصل ہوا ہے جبکہ 3 ہزار 320 ٹرانسفر ملکیت کے کیسز سے 46 لاکھ 85 ہزار روپے ریونیو حاصل ہوا ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز ملتان افتخار احمد بھلی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن نظام کے مزید بہتر ہونے کے بعد تمام سائلین جن کی گاڑیوں کی ٹرانسفر بوجہ ڈیٹا کریکشن اور سکیننگ کے باعث رکی ہوئی تھیں وہ ایکسائز دفتر سے رجوع کرکے اپنی گاڑیوں کا ڈیٹا درست کروا کر ٹرانسفر ملکیت کروالیں،