شہباز شریف کو وزیر اعظم میں نے بنوایا تھا لیکن انہوں نے کام نہیں کیا: آصف علی زرداری
نواب شاہ: سابق صدر آصف علی زرداری کاشہباز شریف کے حوالے سے کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو میں نے بنوایا تھا لیکن انہوں نے کام نہیں کیا۔ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں عمائدین سے ملاقات کے دوران ان کا کہناتھاکہ سابقہ حکومت نے عوام کیلئے کام نہیں کیا۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کیلئے کام کیا ہے، نواب شاہ میں ایگریکلچر یونیورسٹی قائم کروں گا اور ضلع میں پولیس یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں امیدواروں کو پہلے تربیت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ روہڑی کینال پر بجلی پیدا کرنے کیلئے ہائیڈرو سسٹم لگایا جائے گا، نہری نظام میں بہتری سے زرعی شعبے میں بہتری آئے گی، نواب شاہ کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اس لئے شہر کو بڑھایا جائے گا۔ یادرہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد اتحادی حکومت قائم کی گئی تھی جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سمیت کئی جماعتیں شامل تھیں۔









































Visit Today : 496
Visit Yesterday : 0
This Month : 496
This Year : 64215
Total Visit : 169203
Hits Today : 3309
Total Hits : 875123
Who's Online : 5




















