قلات سے ایم ڈی مینگل کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق سینیئر میر کبیر جان محمد شہی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اپنے مختصر دور حکومت میں بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کاجال بچایا، جسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صحت تعلیم اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر زیادہ توجہ دی ،قلات میں شازیہ اکبر زہری کی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو بہت تقویت ملی ہے امید ہیکہ نئے شمولیت اختیار کر نے والی خواتین نیشنل پارٹی کو فعال کرنے کے لیے کردار ادا کریگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات میں خواتین کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی یعقوب لانگو صوبائی ورکینگ کمیٹی کے ممبر گودی فریدہ بلوچ ضلعی نائب صدر، محمداقبال محمدحسنی، ضلعی جنرل سیکٹری کامریڈ ظہور بلوچ شازیہ اکبرزہری اوبائیشہ بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا








































Visit Today : 448
Visit Yesterday : 0
This Month : 448
This Year : 64167
Total Visit : 169155
Hits Today : 2704
Total Hits : 874519
Who's Online : 16




















