ملتان :  فیض اسماعیل سرور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان پاکستان رجسٹرڈ (fisdo) نے ملتان سمیت ملک بھر میں ملک گیر سٹینڈ فار پاکستان آ گاہی مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں فیض اسماعیل سرور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان پاکستان رجسٹرڈ کے صدر رانا عبدالغفار طالب نے بہاولپور بائی پاس پر دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان آج جس نازک دورائے پر کھڑا ہے اور بیرونی قرضوں کے دباؤ کی وجہ سے بالخصوص عام غریب شہری کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے اور سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے یقیناً ماضی میں اور موجودہ حالات میں حکومتی سطح پر قرضوں سے نجات کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ بحیثیت پاکستانی شہری ہم سب کا فرض ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے جہاں تک ممکن ہو سکے قرضوں سے نجات کے لیے سرکاری خزانے میں فرض جمع کرانے کے لیے تمام محب وطن طبقات کو اگے بڑھنا ہوگا تاکہ جلد از جلد ہم قرضوں سے نجات حاصل کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکیں اور وطن عزیز پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکیں فیض اسماعیل سرور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن 17 نومبر سے سٹینڈ فار پاکستان کے نام سے ملک گیر اگہی مہم کا آغاز کرے گی اور اس سلسلے میں آ گاہی واک،سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا اور شہریوں میں سٹینڈ فار پاکستان کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔