عام اشیاٰ استعمال کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ، مجموعی طور پر مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کی مشکلات بڑھادی ہیں : ادارہ شماریات پاکستان
ملتان : ملک میں چھوٹا گوشت، بڑا گوشت، آلو، ٹماٹر، لہسن اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ فروٹ کی قیمتوں میں ہوشرباء حد تک اضافہ نے مجموعی طور پر مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کی مشکلات بڑھادی ہیں ادارہ شماریات پاکستان کی مہنگائی پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 26 اکتوبر 2023ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 65 . 29 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 33 ۔0 فیصد بڑھ گئی ہے ۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ے ۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں آلو، ٹماٹر، لہسن، انڈے، ڈبل روٹی، دال مونگ، بیف پلیٹ، کپ چائے، بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، نمک، جارجٹ، شرٹنگ اور انرجی سیور کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم برائیلر مرغی، ویجیٹیبل گھی ٹن، چاول اری 9 /6، چاول باسمتی، آٹا، گڑ، کیلا، کوکنگ آئل، سرسوں کا تیل، چینی، پیاز، ویجیٹیبل گھی کھلا، دال چنا، دال ماش، دال مسور، واشنگ سوپ اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، پلیٹ دال، سگریٹ، سرخ مرچ پسی، چائے کی پتی، کلاتھ، جلانے والی لکڑی، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، مردانہ و زنانہ سینڈلز، چپلز، الیکٹرک چارجز، گیس چارجز، ماچس، صابن اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے،









































Visit Today : 29
Visit Yesterday : 536
This Month : 565
This Year : 64284
Total Visit : 169272
Hits Today : 61
Total Hits : 875773
Who's Online : 5




















