پٹیشن میں جو کچھ لکھا گیا تھا وہ بالکل درست ہے ، میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کاہاتھ ہے: شیخ رشید
bbc news urdu نے Friday، 27 October 2023 کو شائع کیا.
راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا ہاتھ تھا۔ شیخ رشیدکی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پرجسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی، دوران سماعت شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سی پی او اور یہ سب میرے ملزم ہیں اور میں فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتا ہوں۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ پٹیشن میں جو کچھ لکھا گیا تھا وہ بالکل درست ہے۔انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے، گرفتار مجھے پولیس نے کیا بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے گھر کے ملازم خواتین بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست ان کے بیان کے بعد نمٹا دی۔
ٹیگز:-










































Visit Today : 531
Visit Yesterday : 0
This Month : 531
This Year : 64250
Total Visit : 169238
Hits Today : 3798
Total Hits : 875612
Who's Online : 5




















