27اکتوبر یوم سیاہ،،،مقبوضہ وادی میں بندوق کی نوک پر لاکھوں مظلوم کشمیریوں کے لیے زندگی ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے: کلب عابد خان
ملتان(صفدربخاری سے) کاروباری و سماجی شخصیت کلب عابد خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 27 اکتوبر کو کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ 76سال قبل اس دن بھارت نے بغیر قانونی جواز کے مسلمانوں کی اکثریتی ریاست جموں و کشمیر پر جبراً قبضہ کر کے کشمیریوں کو تمام حقوق اور آزادی سے محروم کردیاتھا، 27 اکتوبر 1947 کو سری نگر پر غیر قانونی حملے سے شروع نہ ختم ہونے والے جبر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور منظم بھارتی ریاستی دہشتگردی میں مزید شدت اس وقت آئی جب فاشسٹ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کرنے کے بعد مظلوم کشمیریوں کو تمام شہری، معاشی، آئینی اور سیاسی حقوق اور آزادیوں سے محروم کر دیا مقبوضہ وادی میں بندوق کی نوک پر لاکھوں مظلوم کشمیریوں اور بالخصوص بچوں و خواتین کے لیے زندگی ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے 27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کے سیاہ ترین دن ہے کیونکہ ان دنوں بھارت نے کشمیریوں کی تاریخ، زبان اور نسلی و ثقافتی تشخص کو چھیننے کی گہری سازش کی، بھارتی قابض افواج کا مسلسل جبر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری دہشتگردی مقبوضہ وادی میں مقامی آزادی کی تحریک کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے جبکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے،بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تناظر میں یکطرفہ طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خود مختار حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کےلیے مظلوم کشمیریوں کا حق خود ارادیت ناگزیر ہے اقوام متحدہ کی کشمیر اور فلسطین پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد میں ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا عالمی برادری تجارتی اور کاروباری مفادات سے بالاتر ہو کر مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اجتماعی اقدامات کرے اور مودی کے غیر قانونی اقدامات کو واپس لینے اور انہیں مشرقی تیمور کی طرح حق خود ارادیت دینے کے لیے دباؤ دے









































Visit Today : 497
Visit Yesterday : 0
This Month : 497
This Year : 64216
Total Visit : 169204
Hits Today : 3324
Total Hits : 875138
Who's Online : 7




















