پہلے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
bbc news urdu نے Wednesday، 25 October 2023 کو شائع کیا.
ڈھاکہ: پہلے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان ویمنز نے 83 رنز کا ہدف دیا جو ہوم ٹیم نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ چٹوگرام میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹرز بہتر پرفارم نہ کر سکیں۔ منیبہ 16، بسمہ معروف 20 ، ندا ڈار 14 اور نتالیہ پرویز 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ پوری ٹیم 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش ویمن کی جانب سے ناہیدہ اختر نے صرف 8 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ہوم ٹیم نے 83 رنز کا ہدف تین گیندوں قبل پانچ وکٹوں پر پورا کردیا۔ نگار سلطانہ 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔تین میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 485
Visit Yesterday : 0
This Month : 485
This Year : 64204
Total Visit : 169192
Hits Today : 3124
Total Hits : 874938
Who's Online : 12




















