ملتان (صفدربخاری سے) جنرل منیجر و انچارج سوئی گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ڈسٹری بیوشن آفس ملتان راشد اسحاق نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے نے اپنے مسائل بتائے اور درخواستیں دیں متعدد درخواستوں پر جنرل منیجر راشد اسحاق نے فوری حل کے احکامات جاری کر دیئے اور متعلقہ افسران کو شکایات ازالے کی فوری رپورٹ کرنے کی بھی ہداہت کی. کھلی کچہری میں ڈپٹی چیف انجینئر و انچارج ٹاسک فورس سید حسین ظفر, ڈپٹی چیف انجینئر جمیل راشد, انچارج ایس او ڈپٹی چیف سلیز آفیسر شمیم حیدر. ڈپٹی چیف بلنگ آفیسر رانا طاہر, ایگیٹو انجینئر مسرون منور. ڈپٹی چیف ایڈمن آفیسر عثمان کریم بیگ موجود تھے