ملتان : آج کے نوجوان کل کے معمار ہیں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو قومی و صوبائی اسمبلی،سینٹ میں لانے کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار سب سے پہلے پاکستان فورم کے چیئرمین حمزہ شاہد خان نے بوسن روڈ پر دفتر میں سماجی کارکنوں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں اس لیے سرکاری تعلیمی اداروں کی مزید بہتری کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام غریب شہری کا بچہ بھی تعلیم جیسے انمول زیور سے محروم نہ ہو انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی سے نکالنے کے لیے محب وطن جمہوری قوتوں کو اپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر عوام کی بھلائی کے لیے حقیقی معنوں میں جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ ہم ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہوسکیں۔