صحبت پور سے محمد ثاقب کھوکھر کی  رپورٹ کے مطابق، ڈپٹی کمشنر صحبت پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مانجھی پور محمد باسط بزدار نے اچانک مانجھی پور بازار کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں، سبزی فروٹ، گوشت، سویٹ کی، شاپس سیلون اور ،جنرل سٹورز میں صفائی ستھرائی ریٹ لسٹ اور ایکسپرائی تاریخ چیک کی، اور ایک دکان میں معیاد ختم اشیاء رکھنے پر دکان کو سیل بھی کیا ،جبکہ کئی دکانداروں کو وارننگ اور جرمانے بھی کئے گئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا ،عوام کی صحت سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، پرایئس کنٹرول کمیٹی کے اس اقدام کی شہریوں نے تعریف کی اور کہا کہ اس عمل سے صفائی ستھرائی سمیت مصنوعی مہنگائی میں کمی ہو گی