ایل این جی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا: نوٹیفکیشن جاری
bbc news urdu نے Tuesday، 24 October 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےایل این جی کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.50 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمت کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ خیال رہے کہ ایل این جی کی قیمت میں اضافے سےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 487
Visit Yesterday : 0
This Month : 487
This Year : 64206
Total Visit : 169194
Hits Today : 3153
Total Hits : 874967
Who's Online : 10




















