میر بشیر احمد رئیسانی کا سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 2 September 2021 کو شائع کیا.
کوئٹہ (محمد آصف خان ) ممتاز سیاسی قبائلی شخصیت پاکستان پرست ہر دل عزیز میر بشیر احمد رئیسانی نے مقبوضہ کشمیر کے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ میر بشیر احمد رئیسانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی با ہمت، نڈر اور مخلص رہنما تھے جبکہ سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی عمر بھر بھارتی سامراجیت کے خلاف ڈٹے رہے وہ بہادر کشمیری رہنما تھے، ان کی آزادی کشمیر کے لیے بے پناہ قربانیاں ہیں، تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ اور مخلص رہنما تھے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے جبکہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 260
Visit Yesterday : 536
This Month : 796
This Year : 64515
Total Visit : 169503
Hits Today : 2915
Total Hits : 878627
Who's Online : 7




















