اسلام آباد :  امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت دی جائے تو تیاریاں مکمل ہیں، معاشی منصوبہ موجود ہے۔ جماعت اسلامی حکومت میں آتے ہی سودی نظام کو ختم کرے گی۔مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم سربراہ تھے چاہیے تھا سودی نظام کے خلاف کھڑے ہوتے،وہ سودی نظام ختم کرنے کی بجائے وزارتیں انجوائے کرتے رہے۔ جماعت اسلامی کا اقتدار میں آنے کے بعد پہلا حملہ سودی نظام پر ہوگا۔  اسلام آباد میں معاشی صورتحال پر سیمینارسےخطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کو ہمارا بنیادی مسئلہ کرپشن کنٹرول کرنا ہے ۔ چین  کے پاس 50 سالہ معاشی منصوبہ ہے اور ہمارے پاس ایک سال کا بھی نہیں، انہو ں نے سوال کیا کہ قدرتی وسائل کے باوجود ملک 72 ہزار ارب کا مقروض کیوں ہے؟ ہماری برآمدات نیپال اور بھوٹان سے کیوں کم ہیں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت آئی تو شرح سود 17 فیصد تھی، اب 22.70 فیصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی تمام گورنر ہاؤسز کو ختم کر کے عوام کے لیے کھولے گی۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو انگریز دور کے بڑے بڑے محلات کو ختم کریں گے۔