واجبات کی وصولی اور غیر قانونی کنکشنز کا کھوج لگانے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں
ملتان(صفدربخاری سے) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نئے ٹیرف کے مطابق ریکوری میں اضافے کے لیے سر گرم ہیں شعبہ ریکوری اور شعبہ انجینئرنگ کی مشترکہ ٹیمیں نادہندگان سے واجبات کی وصولی اور غیر قانونی کنکشنز کا کھوج لگانے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں اور ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ستمبر کے مہینے میں کل 597 نئے کمرشل کنکشنز کی نشاندھی کر کے ان کو بلنگ نیٹ ورک میں شامل کیاگیا ہے جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے گھریلو اور سروے کے دوران کیٹگری کی تبدیلی کے بعد ریونیو میں اضافے کے حوالے تفصیلی رپورٹ دو روز میں طلب کر لی ہے اور سیوریج اور واٹر سپلائی کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف بھرپور آپریشن کا سلسلہ جاری ہے کمرشل اور پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا سلسلہ مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ریکوری افسران،پولیس فورس اور بھاری مشینری پر مشتمل ٹیمیں مشترکہ آپریشن کرنے کے لیے فیلڈ میں سرگرم ہیں کارکردگی کے جائزہ کے دوران تمام سرکل انچارجز کی ہفتہ 30 ستمبر کو فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سروے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا اس موقع پر ڈی ایم ڈی انجینئرنگ و چیئرمین ریکوری کمیٹی جواد کلیم اللہ،ڈائریکٹر ایڈمن احسن بلال قریشی،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام،ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد،ڈپٹی ڈائریکٹرز انجینئرنگ و ریکوری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے اس دوران جن سرکل افسران کی طرف سے زیادہ سے زیادہ نئے کنکشنز کی نشاندہی کی گئی ان کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی گئی اور دیگر سرکل افسران کو سروے کے دوران غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی کرکے ان کو بلنگ نیٹ ورک میں شامل کرنے اور کیٹگری کی تبدیلی پر نئے ٹیرف کے مطابق بل جاری کرکے ریونیو میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کی تاکید کی گئی منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے کہا کہ کمرشل اور گھریلو صارفین کے بلوں کو چیک کریں ٹیرف،کیٹگری،رقبہ درست نہ ہونے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جانے والی سروے رپورٹ میں ایسے کنکشنز کی نشاندھی کی جائے اور اس ڈیٹا کو روزانہ کی بنیاد پر بلنگ سیکشن میں بھجوا کر ریکوری میں اضافہ کیا جائے تاکہ ریونیو میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کو ممکن بنایا جا سکے ایم ڈی واسا نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے کی ہدایات جاری کیں اور ریکوری ٹارگٹ کوپورا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا انہوں نے تمام ریکوری افسران کو ریکوری میں اضافے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے اور ماہانہ ٹارگٹ حاصل کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے اس دوران صارفین کو بھی آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ واسا واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ آپ کو فراہمی و نکاسی آب کی سروسز کو مزید بہتر کیاجا سکے۔





































Visit Today : 205
Visit Yesterday : 563
This Month : 2932
This Year : 66651
Total Visit : 171639
Hits Today : 954
Total Hits : 902529
Who's Online : 3






















