ملتان(صفدربخاری سے)  کسٹم کلیکٹریٹ انفورسمنٹ ٹیم کی بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی 2 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں تحویل میں لے کر کسٹم ویئر ہاوس منتقل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق  کسٹم کلیکٹر ڈاکٹر رحمت اللہ وسترو کی ہدایت پر ڈپٹی کلیکٹر حرا توقیر اور اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم مریم جمیلہ کی نگرانی میں سپرنٹنڈنٹ اینٹی سمگلنگ سکواڈ رانا مجتبی نون کی سربراہی میں انسپکٹر مدبر حسین نے ٹیم کے ہمراہ دو مختلف کاروائیوں کے دوران ٹویوٹا لینڈ کروزر ماڈل 2013ء مالیت 7 کروڑ روپے جبکہ دوسری کاروائی میں ٹویوٹا لینڈ کروزر ماڈل 1998ء مالیت 1 کروڑ روپے بتائی گئی ہے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے کر کسٹم ویئر ہاوس منتقل کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کی گئی گاڑیوں کی مجموعی مالیت 8 کروڑ روپے سے زیادہ کی بتائی جارہی ہے۔ اس موقع پر کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر رحمت اللہ وسترو کا کہنا تھا کہ ملک میں سمگنگ کے خاتمے تک سمگلروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی اثر رسوخ کو خاطر میں لائے بغیر کسٹم کلکٹریٹ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کوتاہی نہیں برتے گا.