ملتان :  جشن عیدمیلادالنبی کے حوالہ سے علامہ اقبال ٹاؤن لال کرتی سے مرکزی جلوس ریلی برآمد ہوئی جو ایف جی سکول چوک، اوپل شہیدروڈ ، جامع مسجد روڈ، عزیزبھٹی شہیدروڈ، مال پلازہ چوک، صدر بازار، بامن جی چوک، نصرت روڈ سے ہوتی ہوئی اختتام پذیرہوئی جلوس کی قیادت اشرف بھٹی نے کی جبکہ ضلعی ممبرامن کمیٹی و کینٹ بورڈ ممبران محمد یعقوب شیرا ، شیخ وحید قریشی، ایس ایچ او کینٹ راؤ سلیمان ، غضنفر ملک ، کلب عابد خان ، خواجہ دلشاد احمد اور متولی امام بارگاہ کاشانہ شبیر سیدعلی اصغر رضوی معززین کینٹ و تاجرعہدیداران نے بھرپور شرکت کی اس دوران شرکاء جلوس کی دستاربندی اور پھول پہنائے گئے۔