مستونگ؛ میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 25 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
www.bbcnewshd.com نے Friday، 29 September 2023 کو شائع کیا.
مستونگ : مستونگ میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب دھماکے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق بازار میں ہونےو الے دھماکے میں ابتدائی طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، جہاں لوگ عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہورہے تھے۔دھماکے میں 25 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ مسجد سے جمع ہونے کے بعد لوگوں نے جلوس میں شرکت کرنا تھا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں جہاں سے زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 203
Visit Yesterday : 563
This Month : 2930
This Year : 66649
Total Visit : 171637
Hits Today : 932
Total Hits : 902507
Who's Online : 2






















