کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس،،، عمران خان، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید اور یاسمین راشد چالان میں قصور وار قرار
bbc news urdu نے Thursday، 28 September 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پولیس نے کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید اور یاسمین راشد کو چالان میں قصور وار قرار دے دیا۔ کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس سمیت 11 مقدمات کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس نے جمع کروا دیا۔ سانحہ 9 مئی مقدمات میں عمران خان، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید کو قصور وار قرار دیا گیا ہے جبکہ چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کو بھی قصور وار بتایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کورکمانڈر حملہ کیس کا چالان 3 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ چالان جمع کروائے گئے دیگر کیسز میں عسکری ٹاور حملہ کیس ، شادمان تھانہ جلانا، شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ بھی شامل ہیں۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 205
Visit Yesterday : 563
This Month : 2932
This Year : 66651
Total Visit : 171639
Hits Today : 950
Total Hits : 902525
Who's Online : 3






















