لاہور ماسٹر پلان کیس ،،، پرویز الہیٰ نے جعلسازی سے 10 ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب
bbc news urdu نے Wednesday، 6 September 2023 کو شائع کیا.
لاہور: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہیٰ نے جعلسازی سے دس ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا۔ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے سہیل ظفر چھٹہ کا کہنا تھا کہ ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہیٰ نے قصور میں واقع ذاتی اراضی کو جعلسازی کے ذریعے منصوبے میں شامل کیا، جس سے ان کے خاندان کو دس ارب روپے کا فائدہ پہنچا، تفتیش کیلئے ان کی گرفتاری اور ریمانڈ ضروری ہے۔ سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ رحیم یار خان شوگر ملز کیس اور پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں بھی پرویز الہیٰ واضح طور پر ملوث ہیں، ان کا ریمانڈ لے کر تفتیش کرنا بہت ضروری ہے۔ مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی وجہ سے کیس پر بہت برا اثر پڑا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 204
Visit Yesterday : 563
This Month : 2931
This Year : 66650
Total Visit : 171638
Hits Today : 941
Total Hits : 902516
Who's Online : 3






















