اسلام آباد  سے سردار محمد سلیم کی رپورٹ کے مطابق ،نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے تشدد پسندانہ سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے ،اہداف  پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے  ہوئے کیا، وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں  غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے،انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر تین مزید بارڈر کراسنگ کھولنے کے حوالے سے ایکشن پلان جلد از جلد مکمل کیا جائے،مزید خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ کاوزٹ کریں،اسلام آباد نیوز ایچ ڈی ڈاٹ کام