بہاولپورجنسی اسکینڈل کیس: ملزم اعجاز شاہ کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور
bbc news urdu نے Wednesday، 6 September 2023 کو شائع کیا.
بہاول پور: لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ نے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر کی ضمانت منظور کرلی۔ ہائی کورٹ میں اسلامیہ یونیورسٹی جنسی ہراسگی و منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ میں جسٹس محمد طارق ندیم کی عدالت میں ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ جسٹس محمد طارق ندیم نے اعجاز کی ضمانت منظور کرلی۔ چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کو آج سینٹرل جیل سے رہا کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کو 20 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ سی آئی اے پولیس نے اعجاز شاہ کو منشیات اور ممنوعہ جنسی ادویات کے الزام میں گرفتار کیا تھا
ٹیگز:-





































Visit Today : 510
Visit Yesterday : 509
This Month : 2052
This Year : 65771
Total Visit : 170759
Hits Today : 10483
Total Hits : 897076
Who's Online : 11






















