نصرت روڈ ملتان کینٹ ” ھم سب کا پاکستان”جشن آزادی واک ریلی
ملتان(صفدربخاری سے) ہیلپرزبزنس فورم اور قومی امن کمیٹی کےزیراہتمام نصرت روڈ کینٹ جشن آزادی کے سلسلہ میں ” ھم سب کا پاکستان” واک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ممبرامن کمیٹی و ممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا ، مرکزی تاجروسماجی راہنماء غضنفر ملک ، کلب عابد خان اور خواجہ دلشاد احمد نے کہا پاکستان کے دشمن لسانیت، فرقہ واریت اور سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر ھمیں تقسیم اور کمزور کرنے کے در پہ ہے ہم نے بحثیت قوم متحد ہوکر ملک دشمن عناصر کو ھر فورم پر ناکامی سے دوچار کرنا ہے پاکستان کا بچہ بچہ جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے مناکر یہ ثابت کررہے ہیں ھم محب وطن اور باوقار قوم ہیں ھم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال اور اپنے قومی ہیروز کی جدوجہد اور کاوشوں کو سلام پیش کرتےہیں وطن عزیز کی سرحدوں کے محافظ ھماری بہادر افواج کے شہداء اور غازیوں کی ناقابل فراموش قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرتےہیں۔








































Visit Today : 426
Visit Yesterday : 0
This Month : 426
This Year : 64145
Total Visit : 169133
Hits Today : 2440
Total Hits : 874254
Who's Online : 11




















