نصیرآباد سے فیروز خان جمالی کی رپورٹ کے مطابق ،سیاسی و سماجی قبائلی رہنما الحاج ڈاکٹر اسحاق بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرم اگر وطن کی مٹی سے محبت سے ہیں، یہ سارا میرے حسابوں میں رہے گا، 14 اگست کو ہم یوم آزادی مناتے ہیں، یہ ہمارے آباؤ اجداد کی آزادی اور قربانیوں کا احترام کرنے کا دن ہے، پاک فوج اور آئی ایس آئی ہماری ملکی سلامتی اور ہماری خود مختاری کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، وہ ہماری سرحدوں کے دفاع اور ہمارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں، نو مئی کے شرمناک اقدامات کی مذمت کرتا ہوں اور پاک فوج کے خلاف بغاوت کی مذموم کوشش قابل مذمت ہے. میں سلام پیش کرتا ہوں شہیدوں اور غازیوں کو جنہوں نے اس وطن کو وجود میں لانے کے کیلئے۔ اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، اور بھارت کی طرف سے ان پر ظلم کے پہاڑا توڑے گئے ، لیکن وہ اپنے موقف پر قائم ر ہے۔ ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد ہیں، وہ وقت دور نہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان کشمیروں کی لازوال قربانیوں کو سلام کرتے ہیں،۔میرا پاکستان آج بھی زندہ باد ہے، اور تاقیامت تک زندہ باد رہیگا پاکستان خدا کی طرف سے دی ہوئی ایک بڑی نعمت ہے،پاکستان کو اللہ تعالی نے بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ،جن میں سونا – کوئلہ – تیل – گیس سے مالا مال ہے. پاکستان ایک عظیم ملک رہا ہے، میں پاکستان ملی تحریک کے کارکن کو سلام کرتا ہوں کہ 14 اگست کی عظیم انشان ریلی کو کامیاب بنایا ہے








































Visit Today : 448
Visit Yesterday : 0
This Month : 448
This Year : 64167
Total Visit : 169155
Hits Today : 2689
Total Hits : 874503
Who's Online : 17




















