پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعظم کے لیے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے نام پر اتفاق کیا تھا : خواجہ آصف
bbc news urdu نے Tuesday، 15 August 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعظم کے لیے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے نام پر اتفاق کیا تھا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عبدالمالک بلوچ کے نام پر کسی کو اختلاف نہیں تھا کیونکہ سب کی خواہش تھی کہ نگران وزیر اعظم کسی چھوٹے صوبے سے لایا جائے لیکن بعد ازاں عبد المالک کا نام واپس لے لیا گیا کیونکہ اگر کسی ایسےشخص کو نگران وزیر اعظم بنایا جاتا جو سیاسی وابستگی رکھتا ہو تو یہ انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہوتا۔ سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی خواہش ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں لیکن نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے، تاحیات نااہلی والی بات اب ختم ہوچکی ہے پھر بھی رسک ختم ہونے تک نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 470
Visit Yesterday : 0
This Month : 470
This Year : 64189
Total Visit : 169177
Hits Today : 2944
Total Hits : 874758
Who's Online : 12




















