76ویں یوم آزادی,,سکھ کمیونٹی کی جانب سے پشاور میں قائم گوردوارے میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد
bbc news urdu نے Monday، 14 August 2023 کو شائع کیا.
پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں مقیم سکھ برادری نے بھی 76ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا۔ سکھ کمیونٹی کی جانب سے پشاور میں قائم گوردوارے میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکھ کمیونٹی کے نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمیونٹی کے لوگوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ بچوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر رنگا رنگ تقریب نے سما باندھ دیا جبکہ سکھ نوجوانوں نے جشن آزادی کے خصوصی لباس بھی پہنے۔ تقریب کے منتظمین نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں تمام حقوق میسر ہیں جبکہ ہم یہاں محفوظ بھی ہیں، ہماری دعا ہے کہ ملک ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 487
Visit Yesterday : 0
This Month : 487
This Year : 64206
Total Visit : 169194
Hits Today : 3147
Total Hits : 874961
Who's Online : 8




















