قلات سےایم ڈی مینگل کی رپورٹ کےمطابق، ملک بھر کی طرح  قلات میں بھی 14 اگست یوم آزادی پاکستان قومی جوش وجزبے سے منایا،یوم آزادی کے مناسبت سے تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا ،ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمد درانی ۔ایس پی قلات دوستین دشتی ۔ اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ چیرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری نے پرچم کشائی کی، پولیس اور لیویز کے چاک وچوبند دستے نے پرچم سلامی لی اس موقع پر سرکاری محکموں کے سربراہان اور سیاسی سماجی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی