ملتان (صفدربخاری سے) سینئر بیوروکریٹ کیپٹن ریٹائر محمد عثمان یونس نے نیشنل مینجمنٹ کالج کے کورس میں مختلف مقابلوں میں 8 سرٹیفکیٹ حاصل کرکے ریکارڈ اپنے نام کرلیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے دست مبارک سے سرٹیفیکیٹ دیئے تفصیل کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کالج میں گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں پروموشن کے کورس جوکہ 10اپریل سے شروع ہوا اور 11 اگست 2023 کو ختم ہوا سینئر بیوروکریٹ کیپٹن ریٹائر محمد عثمان یونس نے 8سرٹیفکیٹ جیت کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا 6سرٹیفیکٹ جن میں لان ٹینس. بیڈ منٹن ڈبل مقابلے.واکنگ مقابلے جوگینگ مقابلے اور چیرپرسن تھرڈٹرم کیمٹی میں سرٹیفکیٹ حاصل کیے جبکہ ویل ڈیس (بہترین خوش نما لباس) اور موسٹ ہیلپ فل پارٹی سپینڈ (بہترین مددگار ساتھی) مقابلے جو کہ ووٹ کے ذریعے ہوتے ہیں میں کامیابی حاصل کرکے سرٹیفیکیٹ اپنے نام کئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر بیوروکریٹ کیپٹن ریٹائر محمد عثمان یونس کو اپنے دست مبارک سے سرٹیفیکیٹ دیئے کیپٹن ریٹائر محمد عثمان یونس کا تعلق گلگشت کالونی ملتان سے ہے آپ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی, ڈپٹی کمشنر لاہور, صوبائی سیکرٹری صحت. کمشنر لاہور. چیئرمین کیپیٹل ڈویلمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فرائض سرانجام دے چکے ہیں